تین ملکی کرکٹ سیریز، زمبابوے نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ ستمبر 00:00

چٹا گانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 156 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے 71 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

جمعہ کو چٹاگانگ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، رحمان اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے، حضرت اللہ زازئی 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے موفو نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، چکابا نے 39 رنز بنائے، شان ولیمز 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مجیب الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مساکڈزا کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/09/2019 - 00:00:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments