سیف وے اوپن گالف ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے امریکا میں شروع ہوگا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:12

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) سیف وے اوپن گالف ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے امریکا میں شروع ہوگا، امریکی نامور گالفر کیون ٹوائے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کیلئے 64 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم رکھی گئی ہے، چار روزہ ایونٹ 29 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 12:12:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :