آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو ایک رن سے ہرا کر تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:19

آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو ایک رن سے ہرا کر تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی، سکاٹ لینڈ کی ٹیم 187 رنز کے تعاقب میں 185 رنز بنا سکی، رچی برینگٹن اور میتھیو کراس کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، اوپنر کیون اوبرائن نے 45 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، گیری ولسن 31 اور گیراتھ ڈینلی 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سکاٹ لینڈ کی طرف سے ایڈرین نیل، سفیان شریف، حمزہ طاہر اور ٹام سول نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، کپتان رچی برینگٹن نے 76 اور میتھیو کراس نے 66 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، مارک ایڈر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کیون اوبرائن کو مرد میدان قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 13:19:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :