رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:19

رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ میں کل اتوار کو مزید تین لیگ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اٹلی اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ اور ٹونگا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں (کل) پیر کو واحد میچ میں ویلز اور جارجیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 13:19:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :