خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس شروع

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس شروع ہو گئی، ریس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن تھے، اس موقع پر ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ائیر مارشل عاصم ظہیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ریس میں پاکستان سمیت سترہ ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جس میں 39 غیر ملکی ایتھلیٹس سمیت 154 ایتھلیٹس شامل ہیں۔ ریس تین کیٹیگریز پر مشتمل ہے جن میں الٹرا میراتھن (50 کلومیٹر)، میراتھن (42 کلومیٹر21 کلومیٹر) شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 13:51:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :