زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:51

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ہیملٹن مساکڈزا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، 36 سالہ سنیئر بلے باز نے بنگلہ دیش میں جاری تین ملکی ٹی 20 سیریز میں افغانستان کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلا جس میں انہوں نے 71 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، مساکڈزا نے 18 سالہ کیریئر میں 38 ٹیسٹ، 209 ون ڈے اور 66 ٹی 20 انٹرنیشنل میں زمبابوے کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ میں 2223 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں، اسی طرح ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 سنچریوں اور 34 نصف سنچریوں کی مدد سے 5658 رنز جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1662 رنز سکور کئے۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 13:51:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :