کیربیئن پریمیئر لیگ، بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سینٹ لوشیا ذوکس کو 71 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:51

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سینٹ لوشیا ذوکس کو 71 رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، جسٹن گریوز نے شاندار بیٹنگ کی اور 57 رنز بنائے، جوناتھن کارٹر 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے بار رہے، کیسرک ولیمز نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 101 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ہارڈس ولجیون 31 اور کولن ڈی گرانڈہوم 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

جوشوا بشپ اور جیسن ہولڈر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، واضح رہے کہ بارباڈوس کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 13:51:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :