محمد اکرم ساہی عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل قطر روانہ ہوں گے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل اتوار کو قطر روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر بھی ہوں گے، عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کا دو روزہ اجلاس 26 ستمبر سے شروع ہو گا جس میں دنیا بھر سے 214 ممالک کی تنظیموں کے صدور اور سیکرٹریز اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ چار سال کے لئے نئے عہدیدار کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیوں، کمیشنز اور کنٹو منٹ کے سربراہان دو، دو سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے، اس کے علاوہ ایشین ایریا کا دو روزہ اجلاس 23 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ ڈویلپمنٹ کمیٹی ایشیاء کا اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کریں گے۔ اسی دوران عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک قطر میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے اتھلیٹ حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 13:59:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :