ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کےلئے میچ ریفری مقرر

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:07

ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کےلئے میچ ریفری مقرر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا۔ 1984ءسے 1996ءکے دوران آسٹریلیا کے لیے 107ٹیسٹ اور181ون ڈے میچز کھیلنے والے 58سالہ ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،وہ اب تک135ون ڈے اور51ٹی ٹونٹی میچز میں بطور میچ ریفری اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور2018ءمیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں بھی میچ ریفری کے فرائض سر انجام دینے کے لیے لاہور آئے تھے ۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقررکئے گئے ہیں جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔تیسرے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ امپائرز مقررہوئے ہیں جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کردیئے گئے۔پہلے ٹی ٹونٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر ہوئے ہیں جبکہ شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقررہوئے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔تیسرے ٹی ٹونٹی میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 16:07:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :