آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ ستمبر 16:10

ینگون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ آصف کو فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ لکشمن راوت کے ہاتھوں کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-5 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میانمار میں منعقدہ سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستانی کیوئسٹ آصف اور بھارت کے لکشمن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے لکشمن کا ساتھ دیا اور انہوں نے آصف کو 6-5 فریمز سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اسطرح آصف چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/09/2019 - 16:10:29

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments