اے ایف سی کوالیفائر، سعودی عرب نے پاکستان کو 4-2 سے ہرا دیا

ہفتہ ستمبر 16:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) اے ایف سی کوالیفائر چیمپئن شپ، سعودی عرب نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے عبدالعزیز نے دو گول سکور کئے، پاکستان کی طرف سے عامر خان اور معین احمد نے گول کئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پرنس سعود بن سلاوی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے چوتھے میچ میں میزبان سعودی عرب نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 14 ویں منٹ میں ولید شبیر کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی، ایک منٹ بعد عبدالعزیز نے دوسرا گول کرکے برتری کو دوگنا کر دیا، میچ کے 38 ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے سعودی عرب کی جانب سے تیسرا گول کیا، اس طرح پہلے ہاف میں سعودی عرب نے 3-0 کی برتری حاصل کی، پاکستان نے دوسرے ہاف میں قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور 63 ویں منٹ میں عامر خان نے گول کر کے خسارہ کم کیا، چار منٹ بعد سعودی کھلاڑی عبدالعزیز نے اپنی ٹیم کیلئے چوتھا گول کر دیا، میچ کے 73 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے معین احمد نے دوسرا گول کیا، اس کے بعد مزید کوئی گول نہ ہوا اور میزبان ٹیم نے 4-2 سے کامیابی سمیٹ لی۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ اتوار کو شام کے خلاف کھیلے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/09/2019 - 16:20:22

Your Thoughts and Comments