وقار یونس نجی مصروفیات کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے

ہفتہ ستمبر 23:55

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس 27 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف شیڈول پہلے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کو اپنی بیٹی کی گریجویشن ڈگری کی تقریب میں شرکت کیلئے سڈنی جانا ہے۔وقار یونس دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔وقار یونس نے باؤلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی مصروفیت کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/09/2019 - 23:55:17

Your Thoughts and Comments