پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، اویس ضیاء پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:55

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اویس ضیاء پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اویس ضیاء کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز ہونے والے واقع میں اویس ضیاء کو رن آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے کریز پر موجود اپنے ساتھی کھلاڑی شہزاد ترین کے لیے نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دن کے اختتا م پر آن فیلڈ امپائرز امتیاز اقبال اور عبدالمقیت نے اویس ضیاء کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔میچ کے دوسرے روز اویس ضیاء کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد جاوید ملک کی جانب سے ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 23:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :