ارشد ندیم عالمی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ شرکت کیلئے (کل) قطر روانہ ہوں گے

اتوار 22 ستمبر 2019 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) انٹرنیشنل اتھلیٹ ارشد ندیم عالمی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ شرکت کے لئے (کل) منگل قطر روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

عالمی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک قطر میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، ارشد ندیم عالمی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، واضع رہے کہ ارشد ندیم نے گذشتہ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 12:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :