پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ (کل) شروع ہوگا

اتوار 22 ستمبر 2019 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ (کل) منگل سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں انڈر۔13 اور انڈر۔15کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے انڈر۔

(جاری ہے)

13 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2006 کے بعد اورانڈر۔15 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2004 کے بعد پیدا ہونے والی لڑکیاں حصہ لینے کی مجاز ہونگی، 23 ستمبر کو منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ 27 ستمبر تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 12:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :