یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 ستمبر سے شروع ہو گی

اتوار 22 ستمبر 2019 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 ستمبر سے لیژر سٹی کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اس بار کشمیر کے نام کی، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے نامور باؤلرز شریک ہوں گے اور چیمپئن شپ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں مردوں اور خواتین کے سنگلز ڈبلز ، میڈیا، انٹرسکولز، انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز کے مقابلے شامل ہیں۔

یہ چیمپئن شپ 29 ستمبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 12:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :