یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 25 سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

اتوار 22 ستمبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 25 ستمبر سے لیڑر سٹی کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ اس بار کشمیر کے نام کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے نامور باؤلرز شریک ہوں گے اور چمپئن شپ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں مردوں اور خواتین کے سنگلز ڈبلز ، میڈیا، انٹرسکولز، انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ چمپئن شپ 29 ستمبر تک جاری رہے گی، چمپئن شپ کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن 23 ستمبر تک لیژر سٹی کلب جناح پارک راولپنڈی میں کروا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 15:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :