سرفراز احمد کے استاد اب ان کے بیٹے کو بھی کرکٹ سکھانے لگے

ایک وہ وقت تھا جب ظفر بھائی مجھے کرکٹ کھیلنا سکھاتے تھے اور آج بھائی میرے بیٹے کو بھی کھیلنا سکھا رہے ہیں:قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 22 ستمبر 2019 15:40

سرفراز احمد کے استاد اب ان کے بیٹے کو بھی کرکٹ سکھانے لگے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔سرفراز احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا ہاتھ میں بلا اٹھائے کرکٹ کھیلنا سیکھ رہا ہے اور ان کو سکھانے والا وہ شخص ہے جس نے کپتان سرفراز احمد کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھائی تھی،دلچسپ بات یہ تھی کہ سرفراز دائیں ہاتھ سے بلے باز کرتے ہیں جب کہ ان کا بیٹا بائیں ہاتھ سے کھیل رہا تھا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان نے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ ”ایک وہ وقت تھا جب ظفر بھائی مجھے کرکٹ کھیلنا سکھاتے تھے اور آج بھائی میرے بیٹے عبداللہ کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھا رہے ہیں، وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے“۔
سرفراز احمد کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور ان کے بیٹے کو اس کے بہتر مستقبل کے لیے خوب دعائیں بھی دیں۔                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 15:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :