پشاور کے کمسن سوئمر بھائیوں کا اعزاز،آل پاکستان انٹر سکولزسوئمنگ چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن جیت لی

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) سوائمنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہورمیں منعقدہ آل پاکستان انٹر سکولزایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکے کھلاڑی بھائیوںنے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حماداختر اور اعزازاختر نے میڈلز جیت لئے،میڈلزجیتنے کے بعد پشاور پہنچنے پر صوبائی ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل نے نہیں پوچھاتاہم انکے والدین اپنے بیٹوں کی خوب حوصلہ آفزائی کی۔

پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ آل پاکستان انٹر سکولزایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 450سکولوں کی ٹیموں نے بھر پور شرکت کی،اس چمپئن شپ میں پشاور سے تعلق رکھنے والے اورہیپی ڈے سکول سسٹم کے پانچویں جماعت کے طالب علم حماد اختر نے انڈر10گروپ کے 50میٹر کے بریسٹ سٹروک کے مقابلے میںایک سلور اور ایک برائونزمیڈلز جیت کر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی،اسی طرح حماد اختر کے چھوٹے بھائی اعزازاختر جوکہ ہیپی ڈے سکول سسٹم کے پرپ جماعت کے طالب علم ہے نے 8سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے مابین مقابلے میں 5میٹر فری سٹائل ،50میٹر کے بیک سٹروک میں تین سلور میڈلز جیت لئے اور ملک بھر میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

پشاور پہنچنے پر حماد اختر اور اعزازاختر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اتنی کم عمری میں آل پاکستان کے سکولوں کے مابین مقابلوں میں یہ اعزازپانا انکے لئے بڑی بات ہے ،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ اپنے کوچ جوکہ والدبھی ہیں کی کوششوں اور اپنی محنت سے سوئمنگ میں ایک منفرد مقام حاصل کرنے کی آرزوہے،انہوںنے صوبائی محکمہ کھیل اور صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن سے دادرسی اور بھر پور سرپرستی کا مطالبہ کیا۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 16:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :