آل خیبر پختونخواباکسنگ چمپئن شپ 23ستمبر سے بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی میں شروع ہوگی،ڈی ایس اومحمد طارق

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) آل خیبر پختونخواباکسنگ چمپئن شپ 23ستمبر سے بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی میں شروع ہوگی،جس میں صوبے کے ساتوں ڈیژن سے ٹیمیں حصہ لیںگی،ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی محمد طارق اور صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال خان کے مطابق ضلع صوابی میں صوبائی سطح کاٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد صوابی میں باکسنگ کھیل کو متعار کرانا اور یہاں ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لاناہے،کیونکہ یہ خطہ باصلاحیت آفراد کا مسکن ہے یہاں کے نوجوانوں نے نہ صرف کھیل بلکہ دیگر شعبوں میں بھی اپنے علاقے ،صوبے اور ملک کانام دنیامیں روشناس کیاہے ۔

(جاری ہے)

محمد طارق نے کہاکہ ہماری بھر پورکوشش ہوتی ہے کہ ضلع صوابی میں مارشل آرٹس،والی بال،ٹیبل ٹینس،کبڈی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں،جسکے لئے سپانسر شپ کی تلاش میں ہیں،انکاکہناتھاکہ صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کیساتھ ملکربام خیل سپورٹس کمپلیکس میں آل خیبر پختونخواباکسنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا پروگرام تشکیل دیدیاہے اور انشاء اللہ آج 23ستمبر سے باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہوجائیگا،اس موقع پر ضلع ناظم صوابی ،ڈی ایس اومحمد طارق اور صوبائی کاکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال خان مہمانان خصوصی ہونگے۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 16:05:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :