نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن، ذیشان زید اور عزیز شوکت انڈر 19 کیٹگری کے فائنل میں داخل

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ، ذیشان زید اور عزیز شوکت نے انڈر 19، اسد اللہ اور حمزہ خان نے انڈر 17، زینب خان اور کومل خان نے گرلز انڈر 19کیٹگری کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے انڈر 19 کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی کے عزیر شوکت نے حسن رضا کو 11-6، 5-11، 11-3اور 11-4سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں ذیشان زیب نے ملک عبدالمعیز کو 11-4،ْ 11-5اور 11-2سے ہرایا۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 17کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ائرفورس کے اسد اللہ نے پاکستان ائرفورس ہی کے نور زمان کو 11-7،ْ 6-11،11-4، 4-11اور 11-2سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں محمد حمزہ خان نے عباس نواز کو 12-10، 11-07اور 11-06سے ہرایا۔ گرلز انڈر 19کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں کومل خان نے آمنہ فیاض کو 11-9،ْ 8-11،ْ 3-11، 12-10اور 11-5سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں زینب خان نے ایمن شہباز کو 11-8،ْ 11-10،ْ 8-11اور 11-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے فائنلز مقابلے پیر کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 16:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :