انٹرڈویڑنل باکسنگ ٹورنامنٹ (آج) شروع ہو گا

ْٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ،خیبرپختونخوا کے سات ڈویژنوں کے باکسرز حصہ لیں گے

اتوار 22 ستمبر 2019 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا انٹرڈویڑنل باکسنگ ٹورنامنٹ (آج) پیر سے صوابی میں شروع ہو گا۔ خیبرپختونخواہ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل، سیدکمال خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کے سات ڈویژنوں کے باکسرز حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جن میں پشاور، بنوں، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، مردان اور ڈی آئی خان شامل ہیں اور ان مقابلوں میں وہ کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے جنہوں نے گذشتہ دنوں اوپن ٹرائلز میں اپنے اپنے ڈویڑنز میں ٹرائلز دیئے ہو اور ڈویڑنل ٹیم میں سلیکٹ ہوئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کا نیشنل گیمز کے لئے چنائو کیا جائے گا۔ یہ گیمز 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی۔ جس میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتسان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 19:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :