* سپورٹس ڈیسک*

ح*قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل ةظفر گوہر اور احسان عادل کی عمدہ باؤلنگ کے باعث ناردرن کرکٹ ٹیم فالو آن کا شکار بگٹی اسٹیڈیم میں جاری میچ کا دوسرا روز بھی میزبان بلوچستان کے نام،عمیر بن یوسف کے بعد فواد عالم کی سنچری نے سندھ کی پوزیشن مزید مستحکم کردی

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

؁کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں بھی ناردرن کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں کمی نہ آسکی،پہلے راؤنڈ کے اختتام پر پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ناردرن کرکٹ ٹیم دوسرے راؤنڈ میں فالو آن کا شکار ہوگئی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 433 رنز کے جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 114 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

سنٹرل پنجاب کی جانب سے ظفر گوہر نے 4 اور احسان عادل نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے روز سنٹرل پنجاب کے بیٹسمین اظہر علی اور ظفر گوہر نے کھیل کا آغازکیا تو پوری ٹیم 107.5 اوورز میں 433 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ کپتان اظہر علی نے 155 رنز بنائے۔ ناردرن کی جانب سے نعمان علی نے 4، موسیٰ خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکا۔

ناردرن کی پہلی وکٹ 26 کے مجموعی اسکور پر گری جب آفاق رحیم 10 رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور پوری ٹیم 114 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ناردرن کی جانب سے رضا حسن نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے جبکہ ٹیم میں شامل دیگر 4 بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ مہمان ٹیم اب بھی 319 رنز کے خسارے میں ہے۔

دوسری جانب بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں ایک دہائی بعد جاری فرسٹ کلاس میچ کے دوسرے روز بھی میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ بلوچستان کے کپتان عمران فرحت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 500 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ جواب میں سدرن پنجاب نے دن کے اختتام پر 161 رنز اسکور کیے اور اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔ پہلے راؤنڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود بلوچستان کی جانب سے عظیم گھمن اور بسمعہ اللہ خان نے کھیل کے دوسرے روز 347 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ سے اننگز کا آغازکیا تو بسمعہ اللہ خان 32 اور عظیم گھمن 163 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

336 گیندیں کھیلنے والے اوپنر کی اننگز میں 16 چوکے شامل تھے۔ بلوچستان کے آل رائونڈر عماد بٹ نے قدرے تیز کھیل پیش کر کے ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کو بڑھایا۔ انہوں نے 68 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یاسر شاہ نے 31 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عرفان نی131 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بلاول بھٹی نے 2 جبکہ محمد عباس اور راحت علی نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں سدرن پنجاب نے اپنی پہلی اننگز کا م آغاز کیا تو کپتان شان مسعود 10 کے مجموعی اسکور پرعمر گل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 6 رنز بنائے۔ ادھر رواں ڈومیسٹک سیزن کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اوپنر سمیع اسلم بھی بلوچستان کے باؤلرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہیں کرسکے۔ وہ20 رنز ہی بناسکے۔ انہیں یاسر شاہ نے آئوٹ کیا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے آئوٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین صہیب مقصود تھے۔

انہوں نے 10 رنز بنائے۔ 51 رنز پر 3 کھلاڑی آئوٹ ہونے کے بعد سدرن پنجاب کی جانب سے عمر صدیق اور عمران رفیق نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔چوتھی وکٹ کے لیے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 110 رنز کی شراکت قائم ہوچکی۔دوسرے روز کھیل کے اختتا م تک عمر صدیق 67 جبکہ عمران رفیق 56 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پہلے راؤنڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ میں مشکلات کا شکار ہے۔

عمیر بن یوسف اور فوا د عالم کی سنچریوں کی بدولت سندھ نے 476 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ جواب میں خیبر پختونخوا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کی جانب سے عمیر بن یوسف اور کپتان اسد شفیق نے میچ کے دوسرے روز کھیل کا ا?غاز کیا تو اسد شفیق 81 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئے۔ عمیر بن یوسف نے 174 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 18 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

نوجوان بیٹسمین 470 منٹ کریز پر موجود رہے۔ مڈل ا?رڈر بیٹسمین فواد عالم نے اسٹرائیک ریٹ کو بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے میرحمزہ کے ہمراہ 10ویں وکٹ کے لیے 108 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ فواد عالم نے 138 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے مڈل ا?رڈر بیٹسمین کی اننگز میں 8 چوکے اور 1چھکا شامل تھا۔ کپتان اسد شفیق نے 476 رنز 9 کھلاڑی ا?ؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے عادل امین نے 5 اور ثمین گل نے 3 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔ جواب میں خیبر پختونخوا کا ا?غاز مایوس کن رہا۔ دونوں اوپنرز 5 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 3 اور اسرار اللہ نے 2 رنز بنائے۔جس کے بعد عادل امین اور اشفاق احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دن کے اختتام پر عادل امین 63 اور اشفاق احمد 28 رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 21:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :