qقائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا دوسرے راؤنڈ مکمل

ذوالفقار بابر کی شاندار باؤلنگ نے سدرن پنجاب کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلادی رمیز راجہ جونیئر کی شاندار کارکردگی کے باعث سندھ کی ٹیم میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ناردرن اور سنٹرل پنجاب کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ بھی بے نتیجہ ختم

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

خ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا دوسرے راؤنڈ مکمل ہوگیا ،ذوالفقار بابر کی شاندار باؤلنگ نے سدرن پنجاب کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلادی،رمیز راجہ جونیئر کی شاندار کارکردگی کے باعث سندھ کی ٹیم میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی ،ناردرن اور سنٹرل پنجاب کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان مقابلہ ایونٹ کا پہلا نتیجہ خیز میچ ثابت ہوا۔ سدرن پنجاب کے مینٹورذوالفقار بابر کی گھومتی گیندوں کے سامنے بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کی ایک نہ چل سکی۔ میزبان ٹیم نے 101 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔ اس سے قبل میچ کے ا?خری روز 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شہزاد ترین اور اسامہ رزاق پر مشتمل بلوچستان کی اوپننگ جوڑی نے 5 رنز بغیر کسی نقصان کے کھیل کا ا?غاز کیا تو مزید 23 اسکور کے اضافے کے ساتھ ہی اسامہ رزاق اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔

(جاری ہے)

انہیں ذوالفقار بابر نے ا?ؤٹ کیا۔ 28کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ کھونے کے بعد مہمان کھلاڑی، بائیں ہاتھ کے اسپنر اور مینٹور ذوالفقار بابر کے سامنے بے بس دیکھائی دئیے اور پوری ٹیم 109 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئی۔ جلاد خان نے سب سے زیادہ 22 رنز اسکور کیے۔ بلوچستان کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سدرن پنجاب کی جانب سیمحمد عرفان جونیئر نے 37 رنز کے عوض 5 جبکہ ذوالفقار بابر نے 45 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں 6 شکار کرنے والے ذوالفقار بابرنے مجموعی طور پر میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ مینٹور اور تجربہ کار اسپنر نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں بھی سدرن پنجاب کی جانب سے 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 218 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئی تھی۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں بھی 109 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔

سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 101 رنز بنائے تھے۔دوسری جانب نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔کھیل کے اختتام تک 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سندھ نے 4 وکٹوں پر 129 رنز بنائیتھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ اس سے قبل میچ کے تیسرے روز خیبرپختونخوا نے 159 رنز 6 کھلاڑی ا?ؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا ا?غاز کیا تو خیبرپختونخوا نی203 رنز 9 کھلاڑی ا?ؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

عدیل ملک نے 3 اور حسن خان نے 2 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ کے بلے بازوں نے سست کھیل کا مظاہرہ کیا اور 295 رنز کے ہدف کے تعاقب کی بجائے میچ ڈرا کرنے کو ترجیح دی جس میں وہ کامیاب رہے۔ رمیز راجہ جونیئر نے 191 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ احسن علی نے 28 جبکہ سعد خان 76 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

میچ کے ا?خری روز کھیل کے لیے مقررہ وقت ختم ہوا تو سندھ نے 63 اوورز میں 129 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔ جواب میں سندھ کی ٹیم 138 رنز بناسکی تھی۔ادھر سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میرپو ر آزاد جموں و کشمیر میں کھیلا جانے والا میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے تھے کہ میچ کا وقت ختم ہوگیا۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی جانب سے علی زریاب اور علی وقاص نے 103 رنز 2 کھلاڑی ا?ؤٹ سے میچ کے ا?خری روز اپنی پہلی اننگز کا ا?غاز کیا۔ سنٹرل پنجاب نے 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ علی زریاب نے 75 اور بلاول اقبال نیناقابل شکست 64 رنز اسکور کیے۔

ناردرن کی جانب سے سلمان ارشاد نے 81 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔ ناردرن کی جانب سے دوسری اننگز کا ا?غاز کچھ زیادہ بہتر نہ رہا تاہم 4 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانے والی میزبان ٹیم نے 31 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 90 رنز ہی بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ اس سے قبل ناردرن کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 83 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔

دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ سدرن پنجاب نے 9 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔ ناردرن 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ سنٹرل پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیں 3،3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ا?خری نمبر پر موجود بلوچستان کی ٹیم اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 21:30:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :