ڈی کاک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے والے چھٹے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

اتوار 22 ستمبر 2019 21:55

بنگلورو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے چھٹے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 79رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اس سے قبل جے پی ڈومینی، اے بی ڈی ویلیئرز، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہاشم آملہ بھی ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 21:55:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :