بھارت اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل (آج) کھیلا جائے گا

پیر 23 ستمبر 2019 09:15

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 ستمبر، تیسرا 29 ستمبر، چوتھا یکم نومبر اور پانچواں 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 09:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :