رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (آج) اور (کل) ایک ایک میچ کھیلا جائے گا

پیر 23 ستمبر 2019 11:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ میں (آج) منگل اور (کل) بدھ کو ایک ایک میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں (آج) منگل کو واحد میچ پول اے کی ٹیموں روس اور ساموا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ میں (کل) بدھ کو بھی ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پول ڈی میں شامل ٹیمیں فجی اور یوروگوئے آمنے سامنے ہونگی۔

واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 11:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :