پنجاب انٹر ڈویژنل لان بائولز چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل فیصل آباد کے عدیل نیئر اور اشر غفار نے جبکہ خواتین کا سرگودھا کی رابعہ اور نور فاطمہ نے اپنے اپنے نام کرلیا

پیر 23 ستمبر 2019 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پنجاب انٹر ڈویژنل لان بائولز چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل فیصل آباد کے عدیل نیئر اور اشر غفار جبکہ خواتین کا ایونٹ سرگودھا کی رابعہ اور نور فاطمہ نے اپنے اپنے نام کر لیا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی منورا کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر جلال عارف تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر پاکستان لان بائولز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا وسیم مقصود، اسلام آباد لان بائولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویر احمد، ڈویژنل لان بائولز ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد زبیر اور سیکرٹری عثمان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ فیصل آباد کے منورا کلب میں کھیلی گئی پنجاب انٹر ڈویژنل لان بائولز چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل فیصل آباد کے عدیل نیئر اور اشر غفار جبکہ خواتین کا سرگودھا کی رابعہ اور نور فاطمہ نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردوں کے ٹائٹل میں فیصل آباد کے عدیل نیئر اور اشر غفار نے فتح حاصل کی۔ سرگودھا کے محمد عثمان اور نعیم تاج نے دوسری جبکہ لاہور کے طیب اور محمد عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین کا ایونٹ سرگودھا کی رابعہ اور نور فاطمہ نے جیت لیا، لاہور کی ثمینہ اور ریما نے دوسری جبکہ فیصل آباد کی ساجدہ وسیم اور ماہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل۔ دو روزہ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کے نو ڈویژن کی مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور بہاولپور شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 13:20:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :