صبح نو نیشنل خواتین ٹینس چیمپئن شپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہو گی

پیر 23 ستمبر 2019 13:20

صبح نو نیشنل خواتین ٹینس چیمپئن شپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) صبح نو نیشنل خواتین ٹینس چیمپئن شپ پرسوں بدھ سے دلاور عباس ٹینس کورٹ میں شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ چھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں لیڈیز سنگلز، ڈبلز، گرلز انڈر۔18، انڈر۔14، انڈر۔

(جاری ہے)

12 اور گرلز انڈر۔10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی خواتین کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج 24 ستمبر تک کرواسکتی ہیں۔ چیمپئن شپ 29 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 13:20:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :