نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے صوبوں کی آرچری ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلزپرسوں شروع ہونگے

پیر 23 ستمبر 2019 13:56

نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے صوبوں کی آرچری ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلزپرسوں شروع ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے صوبوں کی آرچری ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز پرسوں بدھ سے شروع ہونگے۔ آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ خیبر پختونخوا ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز (کل) بدھ کو پشاور میں ہونگے۔ پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کیلئے ایک روزہ ٹرائلز 27 ستمبر کو صبح نو بجے سے 4 بجے تک آرچری گرائونڈ نزد نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔

(جاری ہے)

تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں ذوالفقار علی شاہ، میجر (ر) سعید سرور اور بابر تیمور شامل ہیں، سندھ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 29 ستمبر کو کراچی میں ہونگے جبکہ بلوچستان ٹیم کیلئے یکم اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونگے، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیمیں نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی اور یہ گیمز 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائینگے جس میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 13:56:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :