انگلش ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا:جنید خان

پاکستان میں جوعزت ملتی ہے وہ انگلش کرکٹر بن کر نہیں مل سکتی:ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 ستمبر 2019 14:55

انگلش ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا:جنید خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2019ء) برطانوی شہریت کے حامل ٹیسٹ فاسٹ باﺅلرجنید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جوعزت ملتی ہے وہ انگلش کرکٹر بن کر نہیں مل سکتی، انگلینڈ ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا۔قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم میں شامل فاسٹ باﺅلر نے یو بی ایل گراﺅنڈ ،کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکے پاکستانی سکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا،امید پر دنیا قائم ہے۔

جنید خان نے کہاکہ امید یہی ہے کہ ڈومیسٹک سیزن اچھا گزرے گا،خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی کے چھوٹے سے گاﺅں سے آیا ہوں،برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود میرے لیے پاکستان پہلے ہے،مجھے انگلینڈ میں دو کلبز کی جانب سے بطور لوکل پلیئر کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کے چارسال کے معاہدے کی پیشکش ہوئی تھی،معاہدہ کرلیتا تو پاکستان کا سیزن اوور سیز کھلاڑی بن کرکھیلنا پڑجاتا،کاﺅنٹی کھیلنے کا مطلب انگلینڈ ٹیم میں شمولیت کا راستہ بننا ہے،مجھے پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ہے، انگلینڈ کے لئے نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جنید خان نے محمد عامر کے لیے خود کو ورلڈ کپ کے لیے ڈراپ کیے جانے پر ٹویٹر پر منہ پر پٹی باندھ کر احتجاج کیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں وارننگ دی گئی تھی ۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 14:55:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :