شین وارن پر ایک سال کی پابندی عائد،1845 پاﺅنڈز جرمانہ

لیجنڈری لیگ سپنر نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا اعتراف کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 ستمبر 2019 15:43

شین وارن پر ایک سال کی پابندی عائد،1845 پاﺅنڈز جرمانہ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2019ء) تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔شین وارن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حدرفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔شین وارن کے خلاف اس حوالے سے آج مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیزرفتاری کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر 1845 پاﺅنڈز(ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے ) جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 50سالہ شین وارن پر اپریل 2016 ءسے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے عظیم ترین لیگ سپنر کہلائے جانے والے شین وارن اس سے قبل 2ستمبر کو اپنی محبوبہ سمیت دو جسم فروش خواتین کے ساتھ رات بھر گلچھڑے اڑاتے بھی دیکھے گئے تھے ۔گھر میں موجود چاروں افراد کی غیر اخلاقی حرکتوں کے باعث تیز آوازوں کی وجہ سے پڑوسیوں کو سارے معاملے کا پتہ چل گیا۔

بعدازاں ایک برطانوی اخبار نے ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں 49سالہ شین وارن کے گھر سے تین لڑکیوں کو نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اخبار نے اس بارے میں بتایا کہ ایک شین وارن کی گرل فرینڈ ہے جبکہ باقی 2 جسم فروش خواتین تھیں جن میں سے ڈیوینا نامی لڑکی کی عمر 19 سال اور پوپی نامی لڑکی کی عمر 27 سال تھی۔اس سے قبل بھی شین وارن جنسی سکینڈلز کی زد میں آتے رہے ہیں اور2000ءمیں ایک برطانوی نرس کے ساتھ تعلقات کے باعث2007ءمیں نہ صرف ان کی اپنی اہلیہ سیمونا کے ساتھ شادی ختم ہوگئی تھی بلکہ انہیں آسٹریلین ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ 
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 15:43:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :