قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا دوسرا روز مکمل
ظفر گوہر اور احسان عادل کی عمدہ باوٴلنگ کے باعث ناردرن کرکٹ ٹیم فالو آن کا شکار، بگٹی اسٹیڈیم میں جاری میچ کا دوسرا روز بھی میزبان بلوچستان کے نام، عمیر بن یوسف کے بعد فواد عالم کی سنچری نے سندھ کی پوزیشن مزید مستحکم کردی
پیر 23 ستمبر 2019 16:14
(جاری ہے)
دوسری جانب بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں ایک دہائی بعد جاری فرسٹ کلاس میچ کے دوسرے روز بھی میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ بلوچستان کے کپتان عمران فرحت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 500 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔جواب میں سدرن پنجاب نے دن کے اختتام پر 161 رنز اسکور کیے اور اس کے 3 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے ہیں۔پہلے راوٴنڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود بلوچستان کی جانب سے عظیم گھمن اور بسمعہ اللہ خان نے کھیل کے دوسرے روز 347 رنز 4 کھلاڑی آوٴٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو بسمعہ اللہ خان 32 اور عظیم گھمن 163 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ 336 گیندیں کھیلنے والے اوپنر کی اننگز میں 16 چوکے شامل تھے۔ بلوچستان کے آلراوٴنڈر عماد بٹ نے قدرے تیز کھیل پیش کرکے ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کو بڑھایا۔ انہوں نے 68 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یاسر شاہ نے 31 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عرفان نے131 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔بلاول بھٹی نے 2 جبکہ محمد عباس اور راحت علی نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سدرن پنجاب نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود 10 کے مجموعی اسکور پرعمر گل کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔ انہوں نے 6 رنز بنائے۔ ادھر رواں ڈومیسٹک سیزن کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اوپنر سمیع اسلم بھی بلوچستان کے باوٴلرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہیں کرسکے۔وہ20 رنز ہی بناسکے۔ انہیں یاسر شاہ نے آوٴٹ کیا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے آوٴٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین صہیب مقصود تھے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔ 51 رنز پر 3 کھلاڑی آوٴٹ ہونے کے بعد سدرن پنجاب کی جانب سے عمر صدیق اور عمران رفیق نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔چوتھی وکٹ کے لیے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 110 رنز کی شراکت قائم ہوچکی۔دوسرے روز کھیل کے اختتا م تک عمر صدیق 67 جبکہ عمران رفیق 56 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پہلے راوٴنڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ میں مشکلات کا شکار ہے۔ عمیر بن یوسف اور فوا د عالم کی سنچریوں کی بدولت سندھ نے 476 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنالیے ہیں۔اس سے قبل سندھ کی جانب سے عمیر بن یوسف اور کپتان اسد شفیق نے میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو اسد شفیق 81 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ عمیر بن یوسف نے 174 رنز اسکور کیے۔ان کی اننگز میں 18 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ نوجوان بیٹسمین 470 منٹ کریز پر موجود رہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے اسٹرائیک ریٹ کو بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے میرحمزہ کے ہمراہ 10ویں وکٹ کے لیے 108 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ فواد عالم نے 138 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے مڈ ل آرڈر بیٹسمین کی اننگز میں 8 چوکے اور 1چھکا شامل تھا۔ کپتان اسد شفیق نے 476 رنز 9 کھلاڑی آوٴٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔خیبرپختونخوا کی جانب سے عادل امین نے 5 اور ثمین گل نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں خیبرپختونخوا کا آغاز مایوس کن رہا۔ دونوں اوپنرز 5 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 3 اور اسرار اللہ نے 2 رنز بنائے۔جس کے بعد عادل امین اور اشفاق احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دن کے اختتام پر عادل امین 63 اور اشفاق احمد 28 رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 16:14:53
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
-
سٹیفانوس اور کیسپر رڈبارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل
-
آئی پی ایل، دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا