کیربیئن پریمیئر لیگ، گیانا ایمزون واریئرز کی مسلسل چھٹی فتح، بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 12 رنز سے شکست

پیر 23 ستمبر 2019 16:55

برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) کیربیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 12 رنز سے ہرا کر لیگ میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی، خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ برج ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں بارباڈوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنائے، جے پی ڈومنی 38 اور ایلیکس ہیلز 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

کرس گرین نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، عمران طاہر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں گیانا ایمزون واریئرز 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، گرائونڈ میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت گیانا کو 12 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ برینڈن کنگ نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کرس گرین کو مرد میدان قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 16:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :