پریکٹس، میچز، پریس کانفرنسزاور کراچی میں شٹل سروس کا شیڈول

سیریز کے لیے ایکریڈیشن پاسز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے کمرہ نمبر 4 سے منگل کے روز صبح 11 سے شام3 بجے تک وصول کیے جاسکتے ہیں

پیر 23 ستمبر 2019 16:56

پریکٹس، میچز، پریس کانفرنسزاور کراچی میں شٹل سروس کا شیڈول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے دوران ٹریننگ ،میچز ، پریس کانفرنسز اور میڈیا شٹل کے شیڈول کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

24 ستمبر:

سیریز کے لیے میڈیا ایکریڈیشن پاسز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے کمرہ نمبر 4 سے منگل کے روز صبح 11 سے شام 3 بجے تک وصول کیے جاسکتے ہیں، برائے رابطہ: عماد حمید 03018452417

کراچی میں میچز کی کوریج کے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں رہائش پذیر پی سی بی سے منظور شدہ دیگر تمام صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد عماد حمید سے رابطہ کرلیں تاکہ ان کے پاسز کی تیاری ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جاسکے۔


 
منگل کے روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

24 ستمبر کو کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔

25ستمبر:

دوپہر 2 بجے: سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔
نوٹ: پریکٹس سیشن سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرے گا۔

شام 6 بجے: پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔


نوٹ: پریکٹس سیشن سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرے گا ، برائے رابطہ: رضا راشد03018440280

26ستمبر:

دوپہر 2 بجے: پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔
نوٹ: پریکٹس سیشن کے بعد کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد پریس کانفرنس روم میں پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے، برائے رابطہ: رضا راشد03018440280

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان لاہیرو تھری مانے ٹرافی کے ہمراہ پری سیریز فوٹو سیشن میں شرکت کریں گے۔



فوٹو سیشن کے بعد لاہیرو تھری مانے پری سیریز پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

شام 6 بجے: سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔

27ستمبر:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔
میچ کے اختتام پر پوسٹ میچ پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا نمائندگان کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا ہے۔

پہلے ایک روزہ میچ کے لیے پی سی بی کی جانب سے منظور شدہ صحافی مندرجہ ذیل مقامات سے شٹل سروس کا استعمال کرسکتے ہیں:

    میڈیا شٹل نمبر 1: حکیم سعید پارک نزداردو سائنس کالج سے دوپہر 11:30بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی، اسی مقام سے دوسری شٹل دوپہر12:30 بجے روانہ ہوگی۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے لییشٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔



    میڈیا شٹل نمبر2: کراچی پریس کلب سے دوپہر 12:30بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی۔ کراچی پریس کلب کے لییشٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔

28 ستمبر:

کوئی ٹریننگ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔

29 ستمبر:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔
میچ کے اختتام پر پوسٹ میچ پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔



پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا نمائندگان کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پی سی بی کی جانب سے منظور شدہ صحافی مندرجہ ذیل مقامات سے شٹل سروس کا استعمال کرسکتے ہیں:

    میڈیا شٹل نمبر 1: حکیم سعید پارک نزداردو سائنس کالج سے دوپہر 12 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی، اسی مقام سے دوسری شٹل دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے لیے شٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔

    میڈیا شٹل نمبر2: کراچی پریس کلب سے دوپہر 12:30بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی۔ کراچی پریس کلب کے لیے شٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔

30ستمبر:

کوئی ٹریننگ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔

یکم اکتوبر:

دوپہر 2 بجے: پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔


نوٹ: پریکٹس سیشن سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرے گا ، برائے رابطہ: رضا راشد03018440280
 
شام 6 بجے: سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی
نوٹ: پریکٹس سیشن سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرے گا

2 اکتوبر:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔


میچ کے اختتام پر پوسٹ میچ پریس کانفرنسز کاا ہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا نمائندگان کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا ہے۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے پی سی بی کی جانب سے منظور شدہ صحافی مندرجہ ذیل مقامات سے شٹل سروس کا استعمال کرسکتے ہیں:

    میڈیا شٹل نمبر 1: حکیم سعید پارک نزداردو سائنس کالج سے دوپہر 12 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی، اسی مقام سے دوسری شٹل دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے لیے شٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔

    میڈیا شٹل نمبر2: کراچی پریس کلب سے دوپہر 12:30بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی۔ کراچی پریس کلب کے لیے شٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔

ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ایکریڈیشن پاسز:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے 3 میچز 5 ، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے میڈیا ایکریڈیشن پاسز کی تفصیلات جلد فراہم کردی جائیں گی۔

لاہورمیں میچز کی کوریج کے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں رہائش پذیر پی سی بی سے منظور شدہ تمام صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد شکیل خان سے 03018440284 پر رابطہ کرلیں تاکہ ان کے پاسز کی تیاری کو حتمی شکل دی جاسکے۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 16:56:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :