پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل ویژولی امپیرڈ آرچری چیمپیئن شپ کیلئے ویزوں کا انتظار

پیر 23 ستمبر 2019 17:29

پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل ویژولی امپیرڈ آرچری چیمپیئن شپ کیلئے ویزوں کا انتظار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل ویژولی امپیرڈ آرچری چیمپیئن شپ کیلئے تاحال ویزے جاری نہیں کئے گئے۔ پاکستان بلائنڈ آرچری فیڈریشن (پی بی اے ایف) کے سیکرٹری تنویر احمد نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق چیمپیئن شپ 25 سے 30 ستمبر تک انڈورا میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپین کے سفارتخانہ میں ویزوں کیلئے 15 دن قبل اپلائی کیا تھامگر ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے گئے۔

چیمپین شپ کے آرگنائزر نے بھی سپین کے سفارتخانہ کو ویزے جاری کرنے کیلئے درخواست کی ہے تاکہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر تک ویزے جاری نہ ہوئے تو ہم ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، چیمپیئن شپ میں ہمارے مقابلے 28 اور 29 ستمبر کو شیڈول ہیں۔

(جاری ہے)

تنویر احمد نے کہا کہ تین رکنی پاکستانی ٹیم چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی جس میں تنویر سمیت ولید عزیز اور عبدالوحید میگا ایونٹ شرکت کریں گے جبکہ محمد اعجاز اور محمد وقاص بطور کوچ اور ٹیم منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں 15 روز تک بھرپور تربیت حاصل کی ہے اور ہم ایونٹ کیلئے بھرپور طریقہ سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ میں فرانس، برطانیہ، امریکہ، سپین، انڈورا، اٹلی اور یوکرائن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 17:29:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :