بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی

پیر 23 ستمبر 2019 18:46

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی۔ بنگلہ دیشی ٹیم آئندہ برس شیڈول انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 2 اکتوبر، دوسرا 6 اکتوبر، تیسرا 9 اکتوبر اور پانچواں 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچز برٹ سکیلف اوول میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 18:46:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :