ڈیوڈ ملر نے شعیب ملک کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ کیچز تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 23 ستمبر 2019 18:57

ڈیوڈ ملر نے شعیب ملک کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ کیچز تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
بنگلورو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) جنوبی افریقن کرکٹر ڈیوڈ ملر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کا زیادہ کیچز تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

ملر نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ہرڈک پانڈیا کا کیچ تھام کر یہ کارنامہ انجام دیا، ملر اور ملک نے یکساں 50 کیچز تھام رکھے ہیں۔ ملر نے 72 جبکہ شعیب ملک نے 111 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پچاس کیچز مکمل کئے۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 18:57:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :