پاکستان ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 23 ستمبر 2019 19:06

پاکستان ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان نے مسلسل دو فتوحات کی بدولت آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے ابتدائی روز میانمار اور فلپائن کو شکست دے کر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

محمد آصف اور ذوالفقار قادر پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں میانمار فائیو کو 3-0 اور دوسرے میچ میں فلپائن ٹو کو 3-0 سے ہرایا تاہم اسے تیسرے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شکست کے باوجود پاکستان نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 19:06:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :