چیلنج کرکٹ لیگ، سنگا پور نے وانواتو کو 42 رنز سے ہرا دیا

آریامان سنیل کی ناقابل شکست نصف سنچری اور 4 وکٹیں

پیر 23 ستمبر 2019 21:57

ؔکوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) چیلنج کرکٹ لیگ میں سنگاپور نے وانواتو کو 42 رنز سے شکست دے دی، آریامان سنیل کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ناقابل شکست 51 رنز کے علاوہ 4 وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، نالن نیپیکو کے 77 رنز رائیگاں گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوالالمپور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں سنگاپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ نی63 رنز بنائے، آریامان سنیل ناقابل شکست 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پٹرک، ولیم سنگھ اور سیمپسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سنگاپور کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث وانواتو ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 175 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، نالن نیپیکو 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آریامان سنیل بلے بازی کے بعد عمدہ بائولنگ بھی کی اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 21:57:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :