پریکٹس، میچز، پریس کانفرنسزاور کراچی میں شٹل سروس کا شیڈول

سیریز کے لیے ایکریڈیشن پاسز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے کمرہ نمبر 4 سے منگل کے روز صبح 11 سے شام3 بجے تک وصول کیے جاسکتے ہیں

پیر 23 ستمبر 2019 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے دوران ٹریننگ ،میچز ، پریس کانفرنسز اور میڈیا شٹل کے شیڈول میں آج 24 ستمبر کو سیریز کے لیے میڈیا ایکریڈیشن پاسز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے کمرہ نمبر 4 سے منگل کے روز صبح 11 سے شام 3 بجے تک وصول کیے جاسکتے ہیں، کراچی میں میچز کی کوریج کے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں رہائش پذیر پی سی بی سے منظور شدہ دیگر تمام صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد عماد حمید سے رابطہ کرلیں تاکہ ان کے پاسز کی تیاری ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جاسکے۔

منگل کے روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

24 ستمبر کو کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔25ستمبردوپہر 2 بجی: سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔ پریکٹس سیشن سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرے گا۔شام 6 بجی: پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔ پریکٹس سیشن سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرے گا 26ستمبردوپہر 2 بجی: پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان لاہیرو تھری مانے ٹرافی کے ہمراہ پری سیریز فوٹو سیشن میں شرکت کریں گے۔فوٹو سیشن کے بعد لاہیرو تھری مانے پری سیریز پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔شام 6 بجی: سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔

میچ کے اختتام پر پوسٹ میچ پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا نمائندگان کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا ہے۔پہلے ایک روزہ میچ کے لیے پی سی بی کی جانب سے منظور شدہ صحافی مندرجہ ذیل مقامات سے شٹل سروس کا استعمال کرسکتے ہیں: میڈیا شٹل نمبر 1: حکیم سعید پارک نزداردو سائنس کالج سے دوپہر 11:30بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی، اسی مقام سے دوسری شٹل دوپہر12:30 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے لییشٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔ میڈیا شٹل نمبر2: کراچی پریس کلب سے دوپہر 12:30بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی۔ کراچی پریس کلب کے لییشٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا نمائندگان کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پی سی بی کی جانب سے منظور شدہ صحافی مندرجہ ذیل مقامات سے شٹل سروس کا استعمال کرسکتے ہیں: میڈیا شٹل نمبر 1: حکیم سعید پارک نزداردو سائنس کالج سے دوپہر 12 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی، اسی مقام سے دوسری شٹل دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے لیے شٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔ میڈیا شٹل نمبر2: کراچی پریس کلب سے دوپہر 12:30بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے لیے روانگی۔ کراچی پریس کلب کے لیے شٹل کی واپسی دوسری پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے 1 گھنٹے بعد ہوگی۔30ستمبرکوئی ٹریننگ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی یکم اکتوبر دوپہر 2 بجی: پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔شام 6 بجی: سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گیپاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے 3 میچز 5 ، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے میڈیا ایکریڈیشن پاسز کی تفصیلات جلد فراہم کردی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 22:53:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :