رچرڈ ہیڈلی نے اسٹیون اسمتھ کو بڑا بیٹسمین قرار دیدیا

پیر 23 ستمبر 2019 23:35

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سر رچرڈ ہیڈلی بھی اسٹیون اسمتھ کے معترف نکلے اور انہیں بڑا بیٹسمین قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رچرڈ ہیڈلی نے کہاکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اسٹیون اسمتھ جیسا بیٹسمین کوئی نہیں ہے، انہیں بولنگ کرنا میرے لیے بھی پریشان کن ہوتا۔انہوںنے کہاکہ اسمتھ جاوید میانداد کی طرح رنز لے کر بولرز کو پریشان کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بولرز کو اسٹیون اسمتھ پر قابو پانے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے سر رچرڈ ہیڈلی نے کہا کہ اسمتھ جونہی کریز پر آئے اسے اٹیک کرکے آئوٹ کریں اور اگر وہ وکٹ پر سیٹ ہو جائے تو مایوس نہ ہوں، پلان پر بولنگ کریں۔رچرڈ ہیڈلی نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ ایک مشکل بیٹسمین ہے، وہ ابھی اپنے کیریئر میں مزید رنز کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سر رچرڈ ہیڈلی جاوید میانداد، جیفری بائیکاٹ، ویوین رچرڈز اور گریگ چیپل کے بھی معترف رہ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 23:35:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :