پی سی بی نے کرکٹرز کو نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا

پیر 23 ستمبر 2019 23:39

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) 19 اگست سے نافذ العمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ایسی کسی بھی غیر فعال ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام کوئی بھی ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی تفصیلات پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔مندرجہ بالا ہدایات کے پیش نظر تمام رجسٹرڈ کرکٹرز ایسے تمام ٹورنامنٹس میں شرکت سے اجتناب کریں۔ نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے پر رجسٹرڈ کرکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 23:39:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :