جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو بڑا نقصان

جسپریت بمراہ سٹریس فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 ستمبر 2019 16:16

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو بڑا نقصان
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر 2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، فاسٹ باﺅلر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ امیش یادیو کو 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بمراہ کو کمر کے نچلے حصے میں معمولی سٹریس فریکچر ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بمراہ کو جنوبی افریقا کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا، جو ایک، ایک سے برابر رہی تھی، تاہم امید کی جا رہی تھی کہ ون ڈے کے نمبر ون باﺅلر وشاکھا پٹنم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی پیس اٹیک کی قیادت کریں گے۔بھارت کے 15 رکنی سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، میانک اگروال، روہیت شرما، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، ہنوما وہاڑی، رشبھ پنت، وردھمان ساہا ،روی چندرن ایشوین، رویندر جدیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی، امیش یادیو، ایشانت شرما اور شبمان گل شامل ہیں۔                                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 25/09/2019 - 16:16:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :