کرسٹیانا پلیسکووا تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 25 ستمبر 2019 17:19

کرسٹیانا پلیسکووا تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
تاشقند ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2019ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کرسٹیانا پلیسکووا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ازبکستان میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی کرسٹیانا پلیسکووا نے سخت مقابلے کے بعد پولینڈ کی حریف کھلاڑی کاٹرزیانا کاوا کو 7-5، 3-6 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی یاسلین بونا ونچر کو 3-6، 6-3 اور 7-5 سے مات دیکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 25/09/2019 - 17:19:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :