تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز، لیسا سٹیفانی اور ہیلے کیٹرکوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 25 ستمبر 2019 22:59

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2019ء) برازیل کی لیسا سٹیفانی اور انکی امریکن جوڑی دار ہیلے کیٹر تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کی یاسلین اور انکی جاپانی جوڑی دار میو کاٹو کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ازبکستان میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کی لیسا سٹیفانی اور انکی امریکن جوڑی دار ہیلے کیٹر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کی یاسلین اور انکی جاپانی جوڑی دار میو کاٹو کو با?سانی سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 25/09/2019 - 22:59:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :