ثانیہ مرزا نے4ماہ میں 26 کلو وزن کم کرلیا، ویڈیو وائرل

انسٹا گرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں وہ ورزش کرتی نظر آرہی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 26 ستمبر 2019 15:46

ثانیہ مرزا نے4ماہ میں 26 کلو وزن کم کرلیا، ویڈیو وائرل
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر 2019ء) دنیائے ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کےلئے تیاریاں شروع کردیں، انہوں نے اس مقصد کےلئے صرف4ماہ کے دوران اپنا 26 کلو وزن کم کرکے اپنے مداحوں سے داد و تحسین حاصل کی ۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ ’بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جسے بعد میں کم کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اگر روزانہ ایک یا دو گھنٹے کی ورزش کی جائے تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پرفٹ رکھا جا سکتا ہے‘۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے پر شیئر کی جانے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر ان کے مداح اور ناقدین مختلف نوعیت کے تبصرے کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 ءکوقومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی، اکتوبر 2018ءمیں ان کے ہاں بیٹے کا جنم ہوا تھا جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا تھا۔ثانیہ مرزا ان بھارتی شہریوں میں شامل ہیں جنہیں انتہا پسند ہندو جماعتیں اور جنونی ہندوو¿ں کی جانب سے وقتاً فوقتاً سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کے باعث گزشتہ دنوں ان کی شدید مخالفت کی گئی تھی اور ان سے شہریت تک واپس لینے کا مطالبہ ہوا تھا ۔
وقت اشاعت : 26/09/2019 - 15:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :