سری لنکن کپتان تھریما نے کی ویڈیو نے پاکستانیوں کو بھارتی پائلٹ کی یاد دلا دی
ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی چائے جتنے ہی بہترین ہیں:قائم مقام سری لنکن کپتان
ذیشان مہتاب جمعرات 26 ستمبر 2019 20:27
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر 2019ء) قائم مقام سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے جن کی ویڈیو نے پاکستانیوں کو رواں سال کے آغاز پر گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کی یاد دلا دی ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں تھریمانے کہتے نظر آتے ہیں کہ ” ہم دورہ پاکستان کے آغاز کے لیے بہت پرجو ش ہیں ،ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی چائے جتنے ہی بہترین ہیں“۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نے تھریمانے کی ویڈیو کو گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی تفتیشی ویڈیو کے ساتھ ملانا شروع کردیا،ونگ کمانڈر ابھی نندن کے اس ویڈیو میں کہے گئے الفاظ”چائے بہترین ہے“ اس وقت سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔یاد رہے کہ قومی ٹیم جمعے سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کرے گی جو پاکستان میں4سال بعد کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے ہوگا ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/09/2019 - 20:27:32
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں