بھارت اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 27 ستمبر 2019 12:50

بھارت اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ پرسوں اتوار کو سورت کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو مہمان خواتین ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا، چوتھا یکم نومبر کو جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/09/2019 - 12:50:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :