سابق جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلرکائل ایبٹ کے17شکار
کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں63 سال بعد بہترین باﺅلنگ کرنےوالے پیسر بن گئے،80سال بعد 17وکٹیں لینے والے پہلے پیسر
ذیشان مہتاب جمعہ 27 ستمبر 2019 12:54
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27ستمبر2019ء) سابق جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کائل ایبٹ کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں63 سال بعد بہترین باﺅلنگ کرنے والے باﺅلر بن گئے۔ انہوں نے ہیمپشائر کاﺅنٹی کی جانب سے سمرسٹ کیخلاف میچ میں 86 رنز دے کر 17وکٹیں حاصل کیں جو ہیمپشائر کی جانب سے کسی بھی باﺅلر کی جانب سے میچ میں بہترین باﺅلنگ فگرز بنے جب کہ 1956ءمیں انگلش آف سپنر جم لیکرکی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف 90 رنز کے عوض 19کھلاڑی پوویلین واپس لوٹانے کے بعد بہترین باﺅلنگ فگر رہے ۔
32سالہ کائل ایبٹ نے پہلی اننگز میں40رنز دے کر9شکار کیے اور پھر دوسری اننگز میں ایک بار پھر بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46رنز کے عوض8کھلاڑیوں کو پوویلین بھیج کر کاﺅنٹی چیمپئن میں گزشتہ80سال کے دوران میچ میں17شکار کرنے والے باﺅلر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔281رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سمر سیٹ کی ٹیم محض144رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 27/09/2019 - 12:54:37
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان